تفسیر السعدی (عبدالرحمٰن السعدی) — سورۃ الكهف (18) — آیت 75

قَالَ اَلَمۡ اَقُلۡ لَّکَ اِنَّکَ لَنۡ تَسۡتَطِیۡعَ مَعِیَ صَبۡرًا ﴿۷۵﴾
کہا کیا میں نے تجھ سے نہیں کہا تھا کہ تو میرے ساتھ ہرگز صبر نہ کر سکے گا۔ En
(خضر نے) کہا کیا میں نے نہیں کہا تھا کہ تم سے میرے ساتھ صبر نہیں کرسکو گے
En
وه کہنے لگے کہ میں نے تم سے نہیں کہا تھا کہ تم میرے ہمراه ره کر ہرگز صبر نہیں کر سکتے En

تفسیر السعدی (تیسیر الکریم الرحمٰن) از شیخ عبدالرحمٰن السعدی

اس لیے حضرت خضر علیہ السلام نے عتاب کرتے ہوئے اور ان کو یاد دلاتے ہوئے کہا: ﴿قَالَ اَلَمْ اَ٘قُ٘لْ لَّكَ اِنَّكَ لَ٘نْ تَ٘سْتَطِیْعَ مَعِیَ صَبْرًا کیا میں نے آپ سے نہیں کہا تھا کہ آپ میرے ساتھ صبر نہیں کر سکیں گے
عربی متن (تفسیر السعدی) دیکھیں

فقال له الخضرُ معاتباً ومذكِّراً: {ألم أقُلْ لكَ إنكَ لن تستطيعَ معيَ صبراً}؟