تفسیر السعدی (عبدالرحمٰن السعدی) — سورۃ الحجر (15) — آیت 61

فَلَمَّا جَآءَ اٰلَ لُوۡطِۣ الۡمُرۡسَلُوۡنَ ﴿ۙ۶۱﴾
پھر جب لوط کے گھر والوں کے پاس بھیجے ہوئے آئے۔ En
پھر جب فرشتے لوط کے گھر گئے
En
جب بھیجے ہوئے فرشتے آل لوط کے پاس پہنچے En

تفسیر السعدی (تیسیر الکریم الرحمٰن) از شیخ عبدالرحمٰن السعدی

﴿ فَلَمَّا جَآءَؔ اٰلَ لُوْطِ ِ۟ الْ٘مُرْسَلُوْنَ پس جب فرشتے آل لوط کے پاس آئے۔
﴿ قَالَ تو لوط علیہ السلام نے فرشتوں سے کہا: ﴿ اِنَّـكُمْ قَوْمٌ مُّؔنْؔكَرُوْنَ بے شک تم اوپرے لوگ ہو یعنی میں تمھیں پہچانتا نہیں ہوں اور میں نہیں جانتا کہ تم کون ہو۔ انھوں نے جواب دیا۔
عربی متن (تفسیر السعدی) دیکھیں

{فلما جاء آلَ لوطٍ المرسلونَ قال} لهم لوط: {إنَّكم قوم مُنْكَرونَ}؛ أي: لا أعرفكم، ولا أدري من أنتم.