تفسیر السعدی (عبدالرحمٰن السعدی) — سورۃ إبراهيم (14) — آیت 20

وَّ مَا ذٰلِکَ عَلَی اللّٰہِ بِعَزِیۡزٍ ﴿۲۰﴾
اور یہ اللہ پر ہرگز کچھ مشکل نہیں۔ En
اور یہ خدا کو کچھ بھی مشکل نہیں
En
اللہ پر یہ کام کچھ بھی مشکل نہیں En

تفسیر السعدی (تیسیر الکریم الرحمٰن) از شیخ عبدالرحمٰن السعدی

﴿ وَّمَا ذٰلِكَ عَلَى اللّٰهِ بِعَزِیْزٍ اور یہ اللہ کو کچھ بھی مشکل نہیں۔ یعنی یہ اللہ تعالیٰ کے لیے مشکل نہیں بلکہ بہت آسان ہے ﴿مَا خَلْقُكُمْ وَلَا بَعْثُكُمْ اِلَّا كَ٘نَ٘فْ٘سٍ وَّاحِدَةٍ (لقمان:31؍28) تمھیں پیدا کرنا اور پھر دوبارہ جلا اٹھانا ایک شخص کو پیدا کرنے اور اس کو جلا اٹھانے کی مانند ہے۔ ﴿وَهُوَ الَّذِیْ یَبْدَؤُا الْخَلْقَ ثُمَّ یُعِیْدُهٗ وَهُوَ اَهْوَنُ عَلَیْهِ (الروم: 30؍27) وہی تو ہے جو تخلیق کی ابتداء کرتا ہے پھر وہ اس کا اعادہ کرے گا اور یہ دوبارہ پیدا کرنا اس کے لیے زیادہ آسان ہے۔
عربی متن (تفسیر السعدی) دیکھیں

{وما ذلك على الله بعزيزٍ}؛ أي: بممتنع، بل هو سهلٌ عليه جدًّا، {ما خَلْقُكُم ولا بَعْثُكم إلا كنفس واحدةٍ}، {وهو الذي يبدأ الخَلْق ثم يعيدُه وهو أهونُ عليه}.