تفسیر السعدی (تیسیر الکریم الرحمٰن) از شیخ عبدالرحمٰن السعدی
﴿ قَالَ ﴾ یوسف علیہ السلام نے اپنے جود و کرم کی بنا پر ان سے کہا: ﴿ لَاتَثْ٘رِیْبَعَلَیْكُمُالْیَوْمَ﴾”آج تم پر کوئی الزام نہیں “ یعنی میں تمھارا کوئی مواخذہ اور تم پر کوئی ملامت نہیں کرتا۔ ﴿ یَغْفِرُاللّٰهُلَكُمْ١ٞوَهُوَاَرْحَمُالرّٰحِمِیْنَ ﴾”اللہ تمھیں معاف کرے، وہ سب سے زیادہ رحم کرنے والا ہے۔“ یوسف علیہ السلام نے اپنے بھائیوں کے گزشتہ جرائم پر عار دلائے بغیر ان کے ساتھ انتہائی نرمی اور فراخ دلی کا سلوک کیا اور ان کے لیے مغفرت اور رحمت کی دعا کی، یہ احسان کی انتہا ہے، اس سلوک کا مظاہرہ اللہ تعالیٰ کے خاص اور چنے ہوئے بندے ہی کر سکتے ہیں۔
عربی متن (تفسیر السعدی) دیکھیں
فقال لهم يوسف عليه السلام كرماً وجوداً: {لا تَثْريبَ عليكم اليومَ}؛ أي: لا أثرِّبُ عليكم ولا ألومكم، {يَغفِرُ اللهُ لَكُم وهُوَ أرحَمُ الرَّاحِمِينَ}؛ فسمح لهم سماحاً تامًّا من غير تعيير لهم على ذكر الذَّنب السابق، ودعا لهم بالمغفرةِ والرحمةِ، وهذا نهاية الإحسان الذي لا يتأتَّى إلا من خواصِّ الخلق وخيار المصطَفَيْن.
اہم:
ویب سائٹ یا موبائل ایپ پر کوئی خرابی نظر آئے تو براہِ کرم فوری طور پر
واٹس اپ
پر اطلاع دیں یا
ای میل کریں۔