تفسیر السعدی (عبدالرحمٰن السعدی) — سورۃ يوسف (12) — آیت 74

قَالُوۡا فَمَا جَزَآؤُہٗۤ اِنۡ کُنۡتُمۡ کٰذِبِیۡنَ ﴿۷۴﴾
انھوں نے کہا پھر اس کی کیا جزا ہے، اگر تم جھوٹے ہوئے؟ En
بولے کہ اگر تم جھوٹے نکلے (یعنی چوری ثابت ہوئی) تو اس کی سزا کیا
En
انہوں نے کہا اچھا چور کی کیا سزا ہے اگر تم جھوٹے ہو؟ En

تفسیر السعدی (تیسیر الکریم الرحمٰن) از شیخ عبدالرحمٰن السعدی

﴿قَالُوْا فَمَا جَزَآؤُهٗۤ انھوں نے کہا تو اس کی جزا کیا ہے۔ یعنی اس فعل کی جزا کیا ہوگی ﴿ اِنْ كُنْتُمْ كٰذِبِیْنَ اگر تم جھوٹے ہوئے یعنی اگر بادشاہ کا پیمانہ تمھارے پاس ہوا؟
عربی متن (تفسیر السعدی) دیکھیں

{قالوا فما جزاؤه}؛ أي: جزاء هذا الفعل، {إن كنتُم كاذبين}: بأنْ كان معكم.