تفسیر السعدی (عبدالرحمٰن السعدی) — سورۃ العاديات (100) — آیت 3

فَالۡمُغِیۡرٰتِ صُبۡحًا ۙ﴿۳﴾
پھر جو صبح کے وقت حملہ کرنے والے ہیں! En
پھر صبح کو چھاپہ مارتے ہیں
En
پھر صبح کے وقت دھاوا بولنے والوں کی قسم En

تفسیر السعدی (تیسیر الکریم الرحمٰن) از شیخ عبدالرحمٰن السعدی

﴿ فَالْمُغِیْرٰتِ دشمن پر شب خون مارنے والے گھوڑوں کی ﴿صُبْحًا صبح کے وقت۔ اور یہ امر غالب ہے کہ (دشمن پر) شب خون صبح کے وقت منہ اندھیرے مارا جاتا ہے۔
عربی متن (تفسیر السعدی) دیکھیں

{فالمغيراتِ}: على الأعداء، {صبحاً}: وهذا أمرٌ أغلبيٌّ أنَّ الغارة تكون صباحاً.