تفسیر السعدی (تیسیر الکریم الرحمٰن) از شیخ عبدالرحمٰن السعدی
﴿ فَلَمَّؔاجَآءَالسَّحَرَةُ﴾”پس جب جادو گر آئے“ یعنی موسیٰ علیہ السلام کا مقابلہ کرنے کے لیے ﴿ قَالَلَهُمْمُّوْسٰۤىاَلْقُوْامَاۤاَنْتُمْمُّلْ٘قُوْنَ﴾”تو ان سے موسیٰ نے کہا، ڈالو جو تم ڈالتے ہو۔“ یعنی تم وہی کرو جو تم ارادہ رکھتے ہو میں تمھارے لیے کچھ مقرر نہیں کروں گا... اور ایسا کہنے کی وجہ یہ تھی کہ موسیٰ علیہ السلام کو ان پر غالب آنے کا پورا یقین تھا، اس لیے ان کو اس بات کی پروا نہ تھی کہ وہ جادو کا کون سا کرتب دکھاتے ہیں۔
عربی متن (تفسیر السعدی) دیکھیں
{فلما جاء السحرة}: للمغالبة لموسى ، {قال لهم موسى ألقوا ما أنتم ملقون}؛ أي: أيَّ شيء أردتم، لا أعيِّن لكم شيئاً، وذلك لأنَّه جازمٌ بغلبتِهِ غير مبالٍ بهم وبما جاؤوا به.
اہم:
ویب سائٹ یا موبائل ایپ پر کوئی خرابی نظر آئے تو براہِ کرم فوری طور پر
واٹس اپ
پر اطلاع دیں یا
ای میل کریں۔