9۔ اور (دوسرے) بائیں ہاتھ [6] والے ہوں گے، بائیں ہاتھ والوں کا کیا کہنا
[6]﴿شمال﴾ بمعنی بایاں ہاتھ بھی، بائیں جانب بھی اور بد بخت بھی۔ یعنی وہ لوگ جنہیں ان کا اعمال نامہ بائیں ہاتھ میں ملے گا انہیں اللہ کی بائیں جانب کھڑا کیا جائے گا۔ اور یہ بد بخت اہل دوزخ ہوں گے۔ جیسا کہ حدیث مذکورہ بالا سے بھی ظاہر ہوتا ہے۔