ترجمہ و تفسیر کیلانی — سورۃ الطور (52) — آیت 41

اَمۡ عِنۡدَہُمُ الۡغَیۡبُ فَہُمۡ یَکۡتُبُوۡنَ ﴿ؕ۴۱﴾
یا ان کے پاس غیب ہے؟ پس وہ لکھتے ہیں۔ En
یا ان کے پاس غیب (کا علم) ہے کہ وہ اسے لکھ لیتے ہیں
En
کیا ان کے پاس علم غیب ہے جسے یہ لکھ لیتے ہیں؟ En

تيسير القرآن از مولانا عبدالرحمن کیلانی

41۔ یا ان کے پاس غیب کا علم [35] ہے جسے وہ لکھتے جاتے ہیں؟
[35] جس کی بنا پر انہیں یقین ہو چکا ہے کہ آپ اپنے دعوائے رسالت میں جھوٹے ہیں اور اللہ پر جھوٹ باندھ رہے ہیں۔