(آیت 19،18) {اُولٰٓىِٕكَاَصْحٰبُالْمَيْمَنَةِ …:} دائیں ہاتھ والے سے مراد یہ ہے کہ انھیں ان کا اعمال نامہ دائیں ہاتھ میں ملے گا، اسی طرح بائیں ہاتھ والوں کو ان کا اعمال نامہ بائیں ہاتھ میں ملے گا۔ {”اَصْحٰبُالْمَيْمَنَةِ“} کا دوسرا معنی ہے برکت والے، خوش نصیب اور {”اَصْحٰبُالْمَشْـَٔمَةِ“} کا معنی نحوست والے، بد نصیب بھی ہے۔