ترجمہ و تفسیر القرآن الکریم (عبدالسلام بھٹوی) — سورۃ البلد (90) — آیت 18

اُولٰٓئِکَ اَصۡحٰبُ الۡمَیۡمَنَۃِ ﴿ؕ۱۸﴾
یہی لوگ دائیں ہاتھ والے ہیں۔ En
یہی لوگ صاحب سعادت ہیں
En
یہی لوگ ہیں دائیں بازو والے (خوش بختی والے) En

تفسیر القرآن کریم از عبدالسلام بن محمد

(آیت 19،18) {اُولٰٓىِٕكَ اَصْحٰبُ الْمَيْمَنَةِ …:} دائیں ہاتھ والے سے مراد یہ ہے کہ انھیں ان کا اعمال نامہ دائیں ہاتھ میں ملے گا، اسی طرح بائیں ہاتھ والوں کو ان کا اعمال نامہ بائیں ہاتھ میں ملے گا۔ { اَصْحٰبُ الْمَيْمَنَةِ } کا دوسرا معنی ہے برکت والے، خوش نصیب اور { اَصْحٰبُ الْمَشْـَٔمَةِ } کا معنی نحوست والے، بد نصیب بھی ہے۔