ترجمہ و تفسیر القرآن الکریم (عبدالسلام بھٹوی) — سورۃ المطففين (83) — آیت 36

ہَلۡ ثُوِّبَ الۡکُفَّارُ مَا کَانُوۡا یَفۡعَلُوۡنَ ﴿٪۳۶﴾
کیا کافروں کو اس کا بدلہ دیا گیا جو وہ کیا کرتے تھے؟ En
تو کافروں کو ان کے عملوں کا (پورا پورا) بدلہ مل گیا
En
کہ اب ان منکروں نے جیسا یہ کرتے تھے پورا پورا بدلہ پالیا En

تفسیر القرآن کریم از عبدالسلام بن محمد

(آیت 36){ هَلْ ثُوِّبَ …:} کافر جو جو کچھ کرتے تھے جہنم میں انھیں ہر چیز کا بدلا مل گیا، ایک مسلمانوں سے مذاق رہ گیا تھا، آج مسلمانوں کے ان سے جوابی مذاق کے ساتھ وہ بدلا بھی پورا ہو گیا۔ { هَلْ ثُوِّبَ الْكُفَّارُ } میں سوال بھی کافروں کو ذلیل کرنے کے لیے ہے، پوچھنے کے لیے نہیں۔ ان آیات سے ملتی جلتی آیات کے لیے دیکھیے سورۂ مومنون کی آیات (۱۰۸ تا ۱۱۱)۔