(آیت 11،10) {يَقُوْلُوْنَءَاِنَّالَمَرْدُوْدُوْنَفِي …:} ”کیا جب ہم بوسیدہ ہڈیاں ہو جائیں گے تو دوبارہ پہلی حالت میں لوٹائے جائیں گے؟ “ یہ کہنا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے کے منکرین قیامت کا تھا، آج کے مادہ پرست بھی یہی کہتے ہیں، ان کے خیال میں ہڈیاں بوسیدہ ہونے کے بعد انسان کا دوبارہ زندہ ہونا ناممکن ہے۔