(آیت 11) ➊ {وَلَنْيُّؤَخِّرَاللّٰهُنَفْسًااِذَاجَآءَاَجَلُهَا:} اس کی تفصیل کے لیے دیکھیے سورۂ یونس کی آیت (۴۹) کی تفسیر۔ ➋ { وَاللّٰهُخَبِيْرٌۢبِمَاتَعْمَلُوْنَ:} اس میں تنبیہ ہے کہ ہر کام کرتے وقت یاد رکھو کہ اللہ تعالیٰ کو تمھارے ہر عمل کی پوری خبر ہے۔ اس کے علاوہ اس میں نیک عمل والوں کے لیے وعدہ ہے اور برے عمل والوں کے لیے وعید ہے۔