(آیت 13) {وَحَمَلْنٰهُعَلٰىذَاتِاَلْوَاحٍوَّدُسُرٍ:”اَلْوَاحٍ“”لَوْحٌ“} کی جمع ہے، لکڑی وغیرہ کے تختے۔ {”دُسُرٍ“”دِسَارٌ“} کی جمع ہے، جیسے {”كِتَابٌ“} کی جمع {”كُتُبٌ“} ہے، کیل یا میخیں خواہ لکڑی کی ہوں یا لوہے وغیرہ کی، جن کے ساتھ تختے جوڑے جاتے ہیں۔ مراد کشتی ہے جو نوح علیہ السلام نے اللہ تعالیٰ کے حکم کے مطابق طوفان آنے سے پہلے تیار کر لی تھی۔ مزید دیکھیے سورۂ ہود (۳۷ تا ۴۱)کی تفسیر۔