ترجمہ و تفسیر القرآن الکریم (عبدالسلام بھٹوی) — سورۃ القمر (54) — آیت 13

وَ حَمَلۡنٰہُ عَلٰی ذَاتِ اَلۡوَاحٍ وَّ دُسُرٍ ﴿ۙ۱۳﴾
اور ہم نے اسے تختوں اور میخوں والی (کشتی) پر سوار کر دیا۔ En
اور ہم نے نوحؑ کو ایک کشتی پر جو تختوں اور میخوں سے تیار کی گئی تھی سوار کرلیا
En
اور ہم نے اسے تختوں اور کیلوں والی (کشتی) پر سوار کر لیا En

تفسیر القرآن کریم از عبدالسلام بن محمد

(آیت 13) {وَ حَمَلْنٰهُ عَلٰى ذَاتِ اَلْوَاحٍ وَّ دُسُرٍ: اَلْوَاحٍ لَوْحٌ} کی جمع ہے، لکڑی وغیرہ کے تختے۔ { دُسُرٍ دِسَارٌ} کی جمع ہے، جیسے {كِتَابٌ} کی جمع {كُتُبٌ} ہے، کیل یا میخیں خواہ لکڑی کی ہوں یا لوہے وغیرہ کی، جن کے ساتھ تختے جوڑے جاتے ہیں۔ مراد کشتی ہے جو نوح علیہ السلام نے اللہ تعالیٰ کے حکم کے مطابق طوفان آنے سے پہلے تیار کر لی تھی۔ مزید دیکھیے سورۂ ہود (۳۷ تا ۴۱)کی تفسیر۔