(آیت 38) {وَفِيْمُوْسٰۤىاِذْاَرْسَلْنٰهُاِلٰىفِرْعَوْنَبِسُلْطٰنٍمُّبِيْنٍ:} یعنی لوط علیہ السلام کی بستی کے علاوہ موسیٰ علیہ السلام کے واقعہ میں بھی ان لوگوں کے لیے بڑی عبرت ہے جو عذاب الیم سے ڈرتے ہیں، جب ہم نے انھیں صریح معجزات دے کر بھیجا، جو ان کے اللہ کا پیغمبر ہونے کی واضح دلیل تھے۔