ترجمہ و تفسیر احسن البیان (صلاح الدین یوسف) — سورۃ الصافات (37) — آیت 12

بَلۡ عَجِبۡتَ وَ یَسۡخَرُوۡنَ ﴿۪۱۲﴾
بلکہ تو نے تعجب کیا اور وہ مذاق اڑاتے ہیں۔ En
ہاں تم تو تعجب کرتے ہو اور یہ تمسخر کرتے ہیں
En
بلکہ تو تعجب کر رہا ہے اور یہ مسخرا پن کر رہے ہیں En

تفسیر احسن البیان از حافظ صلاح الدین یوسف

12۔ 1 یعنی آپ کو تو منکرین آخرت کے انکار پر تعجب ہو رہا ہے کہ اس کے امکان بلکہ وضاحت کے اتنے واضح دلائل کے باوجود وہ اسے مان کر نہیں دے رہے اور وہ آپ کے دعوائے قیامت کا مذاق اڑا رہے ہیں کہ یہ کیوں کر ممکن ہے؟