اور اسی کی وصیت ابراہیم نے اپنے بیٹوں کو کی اور یعقوب نے بھی۔ اے میرے بیٹو! بے شک اللہ نے تمھارے لیے یہ دین چن لیا ہے، تو تم ہرگز فوت نہ ہونا مگر اس حال میں کہ تم فرماں بردار ہو۔
En
اور ابرہیم نے اپنے بیٹوں کو اسی بات کی وصیت کی اور یعقوب نے بھی (اپنے فرزندوں سے یہی کہا) کہ بیٹا خدا نے تمہارے لیے یہی دین پسند فرمایا ہے تو مرنا ہے تو مسلمان ہی مرنا
132۔ 1 حضرت ابراہیم اور حضرت یعقوب (علیہما السلام) نے وصیت اپنی اولاد کو بھی کی جو یہودیت نہیں اسلام ہی ہے، جیسا کہ یہاں بھی اس کی صراحت موجود ہے اور قرآن کریم میں دیگر متعدد مقامات پر بھی اس کی تفصیل آئے گی جیسے (ھٰٓاَنْتُمْاُولَاۗءِتُحِبُّوْنَھُمْوَلَايُحِبُّوْنَكُمْوَتُؤْمِنُوْنَبالْكِتٰبِكُلِّھٖۚوَاِذَالَقُوْكُمْقَالُوْٓااٰمَنَّا ۑ وَاِذَاخَلَوْاعَضُّوْاعَلَيْكُمُالْاَنَامِلَمِنَالْغَيْظِ ۭ قُلْمُوْتُوْابِغَيْظِكُمْ ۭ اِنَّاللّٰهَعَلِيْمٌۢبِذَاتالصُّدُوْرِ) 3:119 اللہ کے نزدیک دین اسلام ہی ہے۔
اہم:
ویب سائٹ یا موبائل ایپ پر کوئی خرابی نظر آئے تو براہِ کرم فوری طور پر
واٹس اپ
پر اطلاع دیں یا
ای میل کریں۔