ترجمہ و تفسیر — سورۃ الم نشرح (94) — آیت 6

اِنَّ مَعَ الۡعُسۡرِ یُسۡرًا ؕ﴿۶﴾
بے شک اسی مشکل کے ساتھ ایک اور آسانی ہے۔ En
(اور) بے شک مشکل کے ساتھ آسانی ہے
En
بیشک مشکل کے ساتھ آسانی ہے En

تفسیر القرآن کریم از عبدالسلام بن محمد

اس آیت کی تفسیر آیت 5 میں تا آیت 7 میں گزر چکی ہے۔

تفسیر احسن البیان از حافظ صلاح الدین یوسف

6۔ 1 یہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے اور صحابہ کرام کے لیے خوشخبری ہے کہ تم اسلام کی راہ میں جو تکلیفیں برداشت کر رہے ہو تو گھبرانے کی ضرورت نہیں اس کے بعد ہی اللہ تمہیں فراغت و آسانی سے نوازے گا چناچہ ایسا ہی ہوا جیسے ساری دنیا جانتی ہے۔

تيسير القرآن از مولانا عبدالرحمن کیلانی

6۔ بیشک ہر مشکل کے ساتھ آسانی ہے

تفسیر ابن کثیر مع تخریج و تحکیم

اس آیت کی تفسیر اگلی آیات کیساتھ ملاحظہ کریں۔