ترجمہ و تفسیر — سورۃ الانشقاق (84) — آیت 24

فَبَشِّرۡہُمۡ بِعَذَابٍ اَلِیۡمٍ ﴿ۙ۲۴﴾
پس انھیں ایک دردناک عذاب کی خوش خبری دے دے۔ En
تو ان کو دکھ دینے والے عذاب کی خبر سنا دو
En
انہیں المناک عذابوں کی خوشخبری سنا دو En

تفسیر القرآن کریم از عبدالسلام بن محمد

(آیت 24) {فَبَشِّرْهُمْ بِعَذَابٍ اَلِيْمٍ:} بشارت اس خوشی کی خبر کو کہتے ہیں جس کا اثر {بَشَرَةٌ} (جلد) پر ظاہر ہو جائے، یہاں عذاب الیم کے لیے بشارت کا لفظ بطور استہزا ہے۔

تفسیر احسن البیان از حافظ صلاح الدین یوسف

اس آیت کی تفسیر پچھلی آیت کے ساتھ کی گئی ہے۔

تيسير القرآن از مولانا عبدالرحمن کیلانی

24۔ لہٰذا انہیں دردناک عذاب کی بشارت دے دیجیے

تفسیر ابن کثیر مع تخریج و تحکیم

اس آیت کی تفسیر اگلی آیات کیساتھ ملاحظہ کریں۔