ترجمہ و تفسیر — سورۃ المطففين (83) — آیت 36

ہَلۡ ثُوِّبَ الۡکُفَّارُ مَا کَانُوۡا یَفۡعَلُوۡنَ ﴿٪۳۶﴾
کیا کافروں کو اس کا بدلہ دیا گیا جو وہ کیا کرتے تھے؟ En
تو کافروں کو ان کے عملوں کا (پورا پورا) بدلہ مل گیا
En
کہ اب ان منکروں نے جیسا یہ کرتے تھے پورا پورا بدلہ پالیا En

تفسیر القرآن کریم از عبدالسلام بن محمد

(آیت 36){ هَلْ ثُوِّبَ …:} کافر جو جو کچھ کرتے تھے جہنم میں انھیں ہر چیز کا بدلا مل گیا، ایک مسلمانوں سے مذاق رہ گیا تھا، آج مسلمانوں کے ان سے جوابی مذاق کے ساتھ وہ بدلا بھی پورا ہو گیا۔ { هَلْ ثُوِّبَ الْكُفَّارُ } میں سوال بھی کافروں کو ذلیل کرنے کے لیے ہے، پوچھنے کے لیے نہیں۔ ان آیات سے ملتی جلتی آیات کے لیے دیکھیے سورۂ مومنون کی آیات (۱۰۸ تا ۱۱۱)۔

تفسیر احسن البیان از حافظ صلاح الدین یوسف

36۔ 1 کافروں کو، جو کچھ وہ کرتے تھے، اس کا بدلہ دے دیا گیا ہے۔

تيسير القرآن از مولانا عبدالرحمن کیلانی

36۔ کافروں کو ان کی کرتوتوں کا ضرور بدلہ [20] دیا جائے گا۔
[20] کفار مکہ مسلمانوں سے ایسی بد سلوکی اپنے دین کی حمایت میں ایک اچھا کام یعنی کار ثواب سمجھ کر کرتے تھے۔ قیامت کے دن ان کافروں کو ان کے اس کار ثواب کا پورا پورا بدلہ مل جائے گا جب یہی خستہ حال مومن جنت میں اونچی مسندوں پر براجمان ہوں گے اور وہیں سے ان کافروں کا نظارہ کر رہے ہوں گے۔ ان کا مضحکہ اڑائیں گے اور ان سے پوچھیں گے کہ بتاؤ احمق دیوانے اور گمراہ تم تھے یا ہم؟

تفسیر ابن کثیر مع تخریج و تحکیم

اس آیت کی تفسیر اگلی آیات کیساتھ ملاحظہ کریں۔