اس آیت کی تفسیر آیت 12 میں تا آیت 14 میں گزر چکی ہے۔
تفسیر احسن البیان از حافظ صلاح الدین یوسف
13۔ 1 یعنی اس کا گناہوں میں مصروفیت اور حد سے تجاوز اتنا بڑھ گیا کہ اللہ کی آیات سن کر ان پر غور و فکر کرنے کے بجائے، انہیں اگلوں کی کہانیاں بتلاتا ہے۔
تيسير القرآن از مولانا عبدالرحمن کیلانی
13۔ اور جب اس پر ہماری آیات پڑھی جاتی ہیں تو کہتا ہے کہ: یہ تو پہلے لوگوں کی داستانیں [8] ہیں
[8] بالآخر اس کا یہ حال ہو جاتا ہے کہ جب اسے اخروی عذاب و ثواب سے متعلق اللہ کی آیات سنائی جاتی ہیں تو کہہ دیتا ہے اجی چھوڑو ان باتوں کو۔ یہ تو وہی پرانی باتیں ہیں جنہیں سن سن کر ہمارے کان بھی پک گئے ہیں۔
تفسیر ابن کثیر مع تخریج و تحکیم
اس آیت کی تفسیر اگلی آیات کیساتھ ملاحظہ کریں۔
اہم:
ویب سائٹ یا موبائل ایپ پر کوئی خرابی نظر آئے تو براہِ کرم فوری طور پر
واٹس اپ
پر اطلاع دیں یا
ای میل کریں۔