ترجمہ و تفسیر — سورۃ النازعات (79) — آیت 25

فَاَخَذَہُ اللّٰہُ نَکَالَ الۡاٰخِرَۃِ وَ الۡاُوۡلٰی ﴿ؕ۲۵﴾
تو اللہ نے اسے آخرت اور دنیا کے عذاب میں پکڑ لیا۔ En
تو خدا نے اس کو دنیا اور آخرت (دونوں) کے عذاب میں پکڑ لیا
En
تو (سب سے بلند وباﻻ) اللہ نے بھی اسے آخرت کے اور دنیا کے عذاب میں گرفتار کرلیا En

تفسیر القرآن کریم از عبدالسلام بن محمد

(آیت 25) {فَاَخَذَهُ اللّٰهُ نَكَالَ الْاٰخِرَةِ وَ الْاُوْلٰى:} یعنی آخرت کو آگ میں جلے گا اور دنیا میں غرق ہوا۔

تفسیر احسن البیان از حافظ صلاح الدین یوسف

25۔ 1 یعنی اللہ نے اس کی ایسی گرفت فرمائی کہ اسے دنیا میں آئندہ آنے والے فرمانوں کے لئے نشان عبرت بنادیا اور قیامت کا عذاب اس کے علاوہ ہے، جو اسے وہاں ملے گا

تيسير القرآن از مولانا عبدالرحمن کیلانی

25۔ چنانچہ اللہ نے اسے آخرت اور دنیا کے عذاب میں پکڑ لیا

تفسیر ابن کثیر مع تخریج و تحکیم

اس آیت کی تفسیر اگلی آیات کیساتھ ملاحظہ کریں۔