ترجمہ و تفسیر — سورۃ الواقعة (56) — آیت 78

فِیۡ کِتٰبٍ مَّکۡنُوۡنٍ ﴿ۙ۷۸﴾
ایک ایسی کتاب میں جو چھپا کر رکھی ہوئی ہے۔ En
(جو) کتاب محفوظ میں (لکھا ہوا ہے)
En
جو ایک محفوظ کتاب میں درج ہے En

تفسیر القرآن کریم از عبدالسلام بن محمد

اس آیت کی تفسیر آیت 77 میں تا آیت 79 میں گزر چکی ہے۔

تفسیر احسن البیان از حافظ صلاح الدین یوسف

78-1یعنی لوح محفوظ ہیں۔

تيسير القرآن از مولانا عبدالرحمن کیلانی

78۔ جو ایک محفوظ کتاب میں درج ہے

تفسیر ابن کثیر مع تخریج و تحکیم

اس آیت کی تفسیر اگلی آیات کیساتھ ملاحظہ کریں۔

تفسیر السعدی (تیسیر الکریم الرحمٰن) از شیخ عبدالرحمٰن السعدی

﴿ فِیْ كِتٰبٍ مَّكْنُوْنٍ کتاب محفوظ میں ہے۔ یعنی مخلوق کی آنکھوں سے مستور ہے، یہ کتاب مکنون لوح محفوظ ہے، یعنی یہ قرآن لوح محفوظ میں لکھا ہوا ہے، اللہ تعالیٰ اور ملأاعلیٰ میں فرشتوں کے ہاں قابل عظمت ہے۔ یہ احتمال بھی ہے کہ اس سے مراد وہ کتاب ہو جو ان فرشتوں کے ہاتھوں میں ہوتی تھی جنھیں اللہ تعالیٰ اپنی وحی اور رسالت کے لیے نازل کرتا ہے، اور مراد یہ ہے کہ یہ کتاب شیاطین سے مستور ہے شیاطین کو اس میں تغیر تبدل، کمی بیشی اور چوری کرنے کی قدرت حاصل نہیں۔
عربی متن (تفسیر السعدی) دیکھیں

{في كتابٍ مكنونٍ}؛ أي: مستورٍ عن أعين الخلق، وهذا الكتاب المكنون هو اللوحُ المحفوظُ؛ أي: أنَّ هذا القرآن مكتوبٌ في اللوح المحفوظ، معظَّم عند الله وعند ملائكته في الملأ الأعلى.

ويُحتمل أنَّ المراد بالكتاب المكنون هو الكتاب الذي بأيدي الملائكة الذين يُنْزِلُهُمُ الله لوحيه ورسالته ، وأنَّ المرادَ بذلك أنَّه مستورٌ عن الشياطين، لا قدرةَ لهم على تغييره ولا الزيادة والنقص منه واستراقه.