ترجمہ و تفسیر — سورۃ النجم (53) — آیت 48

وَ اَنَّہٗ ہُوَ اَغۡنٰی وَ اَقۡنٰی ﴿ۙ۴۸﴾
اور یہ کہ اسی نے غنی کیا اور خزانہ بخشا۔ En
اور یہ کہ وہی دولت مند بناتا اور مفلس کرتا ہے
En
اور یہ کہ وہی مالدار بناتا ہے اور سرمایہ دیتا ہے En

تفسیر القرآن کریم از عبدالسلام بن محمد

اس آیت کی تفسیر آیت 47 میں تا آیت 49 میں گزر چکی ہے۔

تفسیر احسن البیان از حافظ صلاح الدین یوسف

48۔ 1 یعنی کسی کو اتنی تونگری دیتا ہے کہ وہ کسی کا محتاج نہیں ہوتا اور اسکی تمام حاجتیں پوری ہوجاتی ہیں اور کسی کو اتنا سرمایا دے دیتا ہے کہ اس کے پاس ضرورت سے زائد بچ رہتا ہے اور وہ اس کو جمع کرکے رکھتا ہے۔

تيسير القرآن از مولانا عبدالرحمن کیلانی

48۔ اور یہ کہ وہی دولت مند بناتا اور مفلس [33] کرتا ہے۔
[33] ﴿اقنٰي﴾ کا لغوی مفہوم :۔
﴿اقني﴾ بمعنی غنی کرنا اور راضی کرنا (مفردات) یعنی اتنا مال و دولت دینا کہ اس کی احتیاج پوری کرنے کے علاوہ وہ خوش بھی ہو جائے اور بعض اہل لغت کے نزدیک ﴿اقنٰي اغنیٰ کی ضد ہے بمعنی مفلس بنا دینا۔ گویا ﴿اقني﴾ لغت اضداد سے ہے۔ ان آیات میں چونکہ متقابل چیز کا ذکر ہو رہا ہے۔ لہٰذا یہاں دوسرا معنی ہی مناسب معلوم ہوتا ہے۔ فلہٰذا ترجمہ میں یہی دوسرا معنی اختیار کیا گیا ہے۔

تفسیر ابن کثیر مع تخریج و تحکیم

اس آیت کی تفسیر اگلی آیات کیساتھ ملاحظہ کریں۔