ترجمہ و تفسیر — سورۃ الدخان (44) — آیت 47

خُذُوۡہُ فَاعۡتِلُوۡہُ اِلٰی سَوَآءِ الۡجَحِیۡمِ ﴿٭ۖ۴۷﴾
اسے پکڑو، پھر اسے بھڑکتی آگ کے درمیان تک دھکیل کر لے جاؤ۔ En
(حکم دیا جائے گا کہ) اس کو پکڑ لو اور کھینچتے ہوئے دوزخ کے بیچوں بیچ لے جاؤ
En
اسے پکڑ لو پھر گھسیٹتے ہوئے بیچ جہنم تک پہنچاؤ En

تفسیر القرآن کریم از عبدالسلام بن محمد

(آیت 47) {خُذُوْهُ فَاعْتِلُوْهُ اِلٰى سَوَآءِ الْجَحِيْمِ: عَتَلَ يَعْتِلُ} (ض، ن) سختی سے گھسیٹ کر لے جانا۔ { سَوَآءِ } کا معنی درمیان ہے، کیونکہ درمیان کی چیز ہر طرف سے برابر ہوتی ہے۔

تفسیر احسن البیان از حافظ صلاح الدین یوسف

47۔ 1 یہ جہنم پر مقرر فرشتوں سے کہا جائے گا۔

تيسير القرآن از مولانا عبدالرحمن کیلانی

47۔ (پھر حکم ہو گا کہ) اسے پکڑ لو پھر اسے گھسیٹتے گھسیٹتے جہنم کے درمیان تک لے جاؤ

تفسیر ابن کثیر مع تخریج و تحکیم

اس آیت کی تفسیر اگلی آیات کیساتھ ملاحظہ کریں۔