ترجمہ و تفسیر — سورۃ فصلت/حم السجده (41) — آیت 32

نُزُلًا مِّنۡ غَفُوۡرٍ رَّحِیۡمٍ ﴿٪۳۲﴾
یہ بے حد بخشنے والے، نہایت مہربان کی طرف سے مہمانی ہے۔ En
(یہ) بخشنے والے مہربان کی طرف سے مہمانی ہے
En
غفور و رحیم (معبود) کی طرف سے یہ سب کچھ بطور مہمانی کے ہے En

تفسیر القرآن کریم از عبدالسلام بن محمد

(آیت 32) {نُزُلًا مِّنْ غَفُوْرٍ رَّحِيْمٍ:} اس آیت کی تفسیر کے لیے دیکھیے سورۂ سجدہ کی آیت (۱۹) کی تفسیر۔

تفسیر احسن البیان از حافظ صلاح الدین یوسف

اس آیت کی تفسیر پچھلی آیت کے ساتھ کی گئی ہے۔

تيسير القرآن از مولانا عبدالرحمن کیلانی

32۔ یہ بخشنے والے مہربان کی طرف سے مہمانی ہو گی

تفسیر ابن کثیر مع تخریج و تحکیم

اس آیت کی تفسیر اگلی آیات کیساتھ ملاحظہ کریں۔

تفسیر السعدی (تیسیر الکریم الرحمٰن) از شیخ عبدالرحمٰن السعدی

﴿نُزُلًا یہ بے پایاں ثواب اور ہمیشہ رہنے والی نعمت، مہمانی اور ضیافت ہے ﴿مِّنْ غَفُوْرٍ بخش دینے والی ہستی کی طرف سے جس نے تمھارے گناہوں کو بخش دیا ہے۔ ﴿رَّحِیْمٍ اور بہت ہی رحم کرنے والی ہستی کی طرف سے جس نے تمھیں نیکیوں کی توفیق دی، پھر ان نیکیوں کو قبول فرمایا۔ اس نے اپنی مغفرت سے برائی کو تم سے دور کیا اور اپنی رحمت سے تمھارا مطلوب تمھیں عطا کیا۔
عربی متن (تفسیر السعدی) دیکھیں

{نزلاً من غفورٍ رحيم}؛ أي: هذا الثواب الجزيل والنعيم المقيم نُزُلٌ وضيافةٌ من غفورٍ غفر لكم السيئات، رحيم حيث وفَّقكم لفعل الحسنات ثم قَبِلَها منكم؛ فبمغفِرَتِهِ أزال عنكم المحذورَ، وبرحمتِهِ أنالكم المطلوب.