ترجمہ و تفسیر — سورۃ الزمر (39) — آیت 66

بَلِ اللّٰہَ فَاعۡبُدۡ وَ کُنۡ مِّنَ الشّٰکِرِیۡنَ ﴿۶۶﴾
بلکہ اللہ ہی کی پھر عبادت کر اور شکر کرنے والوں سے ہو جا۔ En
بلکہ خدا ہی کی عبادت کرو اور شکرگزاروں میں ہو
En
بلکہ تو اللہ ہی کی عبادت کر اور شکر کرنے والوں میں سے ہو جا En

تفسیر القرآن کریم از عبدالسلام بن محمد

(آیت 66) ➊ {بَلِ اللّٰهَ فَاعْبُدْ:} لفظ { اللّٰهَ } کو پہلے لانے سے کلام میں حصر پیدا ہو گیا ہے، یعنی (اللہ کے ساتھ شرک نہ کر) بلکہ (اگر تجھ میں عقل ہے، یا اگر تجھے عبادت کرنی ہے تو) صرف اللہ کی عبادت کر، اس کے سوا کسی کی عبادت نہ کر۔
➋ { وَ كُنْ مِّنَ الشّٰكِرِيْنَ:} یعنی عقیدۂ توحید کی سمجھ عطا ہونے پر اور اکیلے اللہ کی عبادت کی توفیق ملنے پر اس کے شکر گزار بندوںمیں شامل ہو جا، کیونکہ اس سے بڑی نعمت کوئی نہیں۔

تفسیر احسن البیان از حافظ صلاح الدین یوسف

66۔ 1 اِ یَّاکَ نَعْبُدُ کی طرح یہاں بھی مفعول (اللہ) کو مقدم کر کے حصر کا مفہوم پیدا کردیا گیا کہ صرف ایک اللہ کی عبادت کرو۔

تيسير القرآن از مولانا عبدالرحمن کیلانی

66۔ بلکہ آپ اللہ ہی کی عبادت کیجئے اور اس کے شکرگزار بن کر رہئے۔

تفسیر ابن کثیر مع تخریج و تحکیم

اس آیت کی تفسیر اگلی آیات کیساتھ ملاحظہ کریں۔