اس آیت کی تفسیر آیت 40 میں تا آیت 42 میں گزر چکی ہے۔
تفسیر احسن البیان از حافظ صلاح الدین یوسف
اس آیت کی تفسیر پچھلی آیت کے ساتھ کی گئی ہے۔
تيسير القرآن از مولانا عبدالرحمن کیلانی
41۔ پھر جب جادوگر (میدان میں) آگئے تو فرعون سے پوچھنے لگے کہ: ”اگر ہم غالب رہے تو ہمیں کچھ صلہ بھی ملے گا؟“
تفسیر ابن کثیر مع تخریج و تحکیم
اس آیت کی تفسیر اگلی آیات کیساتھ ملاحظہ کریں۔
تفسیر السعدی (تیسیر الکریم الرحمٰن) از شیخ عبدالرحمٰن السعدی
﴿ فَلَمَّاجَآءَالسَّحَرَةُ ﴾”پس جب جادوگر آ گئے۔“ یعنی جب جادوگر فرعون کے پاس پہنچے تو کہنے لگے: ﴿ اَىِٕنَّلَنَالَاَجْرًااِنْكُنَّانَحْنُالْغٰلِبِیْنَ ﴾”کیا ہمیں انعام ملے گا اگر ہم موسیٰ پر غالب رہے۔“﴿ قَالَنَعَمْ ﴾”کہا ضرور“ تم کو اجرت اور انعام ملے گا ﴿وَاِنَّـكُمْاِذًالَّ٘مِنَالْ٘مُقَرَّبِیْنَ ﴾”اور اس وقت تم مقربین میں شامل کر لیے جاؤ گے۔“ فرعون نے ان سے انعام اور مقرب بنانے کا وعدہ کر لیا تاکہ ان کے نشاط میں اضافہ ہو اور وہ پوری طاقت کے ساتھ موسیٰ علیہ السلام کے معجزات کا مقابلہ کریں۔
عربی متن (تفسیر السعدی) دیکھیں
{فلما جاء السحرةُ}: ووصلوا لفرعونَ؛ قالوا له: {أإنَّ لنا لأجراً إنْ كنَّا نحنُ الغالبينَ}: لموسى، {قال نعم}: لكم أجر وثواب، وإنَّكم لَمِنَ المقرَّبينَ عندي؛ وعَدَهم الأجرَ والقربةَ منه؛ ليزدادَ نشاطُهم ويأتوا بكلِّ مقدورِهم في معارضة ما جاء به موسى.
اہم:
ویب سائٹ یا موبائل ایپ پر کوئی خرابی نظر آئے تو براہِ کرم فوری طور پر
واٹس اپ
پر اطلاع دیں یا
ای میل کریں۔