ترجمہ و تفسیر — سورۃ المؤمنون (23) — آیت 39

قَالَ رَبِّ انۡصُرۡنِیۡ بِمَا کَذَّبُوۡنِ ﴿۳۹﴾
اس نے کہا اے میرے رب! میری مدد کر، اس کے بدلے کہ انھوں نے مجھے جھٹلا دیا ہے۔ En
پیغمبر نے کہا کہ اے پروردگار انہوں نے مجھے جھوٹا سمجھا ہے تو میری مدد کر
En
نبی نے دعا کی کہ پروردگار! ان کے جھٹلانے پر تو میری مدد کر En

تفسیر القرآن کریم از عبدالسلام بن محمد

(آیت 39){ قَالَ رَبِّ انْصُرْنِيْ بِمَا كَذَّبُوْنِ: كَذَّبُوْنِ } اصل میں { كَذَّبُوْنِيْ} ہے، نون کا کسرہ اس کی دلیل ہے۔

تفسیر احسن البیان از حافظ صلاح الدین یوسف

39-1بالآخر، حضرت نوح ؑ کی طرح، اس پیغمبر نے بھی بارگاہ الٰہی میں، مدد کے لئے، دست دعا دراز کردیا۔

تيسير القرآن از مولانا عبدالرحمن کیلانی

39۔ اس رسول نے دعا کی کہ: پروردگار! ان لوگوں نے جو مجھے جھٹلایا ہے تو اس پر میری مدد فرما“

تفسیر ابن کثیر مع تخریج و تحکیم

اس آیت کی تفسیر اگلی آیات کیساتھ ملاحظہ کریں۔