(آیت61) {قَالُوْاسَنُرَاوِدُعَنْهُ …:} یعنی ہم اس کے باپ کو ہر طرح سے آمادہ کریں گے۔ ”سین“ مستقبل کا معنی دینے کے علاوہ تاکید کے لیے بھی آتا ہے، اس لیے ترجمہ ”ضرور“ کیا گیا ہے۔ {”وَاِنَّالَفٰعِلُوْنَ“} میں یہ کام کرنے کا وعدہ تین طرح کی تاکید سے کیا ہے، {”اِنَّ“}، لام تاکید اور جملہ اسمیہ سے۔
تفسیر احسن البیان از حافظ صلاح الدین یوسف
61۔ 1 یعنی ہم اپنے باپ کو اس بھائی کو لانے کے لئے پھسلائیں گے اور ہمیں امید ہے کہ ہم اس میں کامیاب ہوجائیں گے۔
تيسير القرآن از مولانا عبدالرحمن کیلانی
61۔ وہ کہنے لگے: ”ہم اس کے والد کو اس کام پر آمادہ کریں گے اور یہ کام کر کے رہیں [59] گے“
[59] وہ کہنے لگے، ہمارا باپ بوڑھا ہے۔ لہٰذا وہ آسانی سے اسے ہمارے ساتھ روانہ نہ کرے گا۔ تاہم ہم لوگ اپنی پوری کوشش کریں گے اور امید ہے کہ اپنے باپ کو اس بات پر آمادہ کر لیں گے۔
تفسیر ابن کثیر مع تخریج و تحکیم
اس آیت کی تفسیر اگلی آیات کیساتھ ملاحظہ کریں۔
اہم:
ویب سائٹ یا موبائل ایپ پر کوئی خرابی نظر آئے تو براہِ کرم فوری طور پر
واٹس اپ
پر اطلاع دیں یا
ای میل کریں۔