ترجمہ و تفسیر — سورۃ العاديات (100) — آیت 5

فَوَسَطۡنَ بِہٖ جَمۡعًا ۙ﴿۵﴾
پھر وہ اس کے ساتھ بڑی جماعت کے درمیان جا گھستے ہیں۔ En
پھر اس وقت دشمن کی فوج میں جا گھستے ہیں
En
پھر اسی کے ساتھ فوجیوں کے درمیان گھس جاتے ہیں En

تفسیر القرآن کریم از عبدالسلام بن محمد

(آیت 5) {فَوَسَطْنَ بِهٖ جَمْعًا: وَسَطْنَ وَسَطَ يَسِطُ وَسْطًا (ض) اَلْقَوْمَ أَوِ الْمَكَانَ } کسی چیز کے درمیان میں ہونا۔

تفسیر احسن البیان از حافظ صلاح الدین یوسف

5۔ 1 فوسطن، درمیان میں گھس جاتے ہیں۔ اس وقت، یا حالت گرد و غبار میں۔ جمعا دشمن کے لشکر۔ مطلب ہے کہ اس وقت، یا جبکہ فضا گردوغبار سے اٹی ہوئی ہے یہ گھوڑے دشمن کے لشکروں میں گھس جاتے ہیں اور گھمسان کی جنگ کرتے ہیں۔

تيسير القرآن از مولانا عبدالرحمن کیلانی

5۔ پھر اسی حالت میں وہ لشکر [5] میں جا گھستے ہیں
[5] یعنی ہم نے خیرو شر کی تمیز کو انسان کی فطرت میں داخل کر دینے پر ہی اکتفا نہیں کیا۔ بلکہ اس کی پوری رہنمائی کرنا بھی ہمارے ذمے ہے اور یہ ذمہ داری ہم نے رسول بھیج کر اور کتابیں نازل کر کے پوری کر دی ہے۔

تفسیر ابن کثیر مع تخریج و تحکیم

اس آیت کی تفسیر اگلی آیات کیساتھ ملاحظہ کریں۔