حدیث نمبر: 648
نوید مجید طیب

اسود بن قیس رحمہ اللہ اپنی قوم کے ایک آدمی سے روایت کرتے ہیں جس کا نام سیر بن علقمہ رضی اللہ عنہ ہے اس نے کہا: میں نے قادسیہ کی جنگ میں ایک آدمی کے ساتھ مبارزت کی جس کا ساز و سامان (12) ہزار تک جا پہنچا سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ نے وہ سارا مجھے انعام میں دیا۔

وضاحت:
➊ جنگ قادسیہ سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ کی کمانڈ میں ایرانیوں کے خلاف لڑی گئی تھی، یہ جنگ تین دن جاری رہی بالآخر اللہ رب العزت نے اہل اسلام کو آتش پرستوں پر فتح و نصرت نصیب کی۔
➋ اس جنگ میں ایرانیوں کا سپہ سالار رستم تھا۔
➌ یہ جنگ عجم پر اسلام کے داخلے کا باعث بنی جس کے بعد اہل عجم کی بہت سی ریاستوں تک اسلام براہِ راست پہنچا اور انہوں نے اسلام کے سامنے خود کو سرنڈر کیا۔
حوالہ حدیث السنن المأثورة / باب الجهاد / حدیث: 648
تخریج حدیث التاریخ الکبیر للبخاری: 267/4، مصنف عبدالرزاق: 236، 235/5، سنن سعید بن منصور، رقم: 2693۔