أَنْبَأَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ بْنُ عَبْدِ الْمَجِيدِ الثَّقَفِيُّ ، عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ ، عَنْ أَبِي قِلابَةَ ، عَنْ أَبِي الأَشْعَثِ ، عَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ ، قَالَ : أَخَذَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سِتًّا كَمَا أَخَذَ عَلَى النِّسَاءِ : " أنْ لا تُشْرِكُوا بِاللَّهِ شَيْئًا ، وَلا تَسْرِقُوا ، وَلا تَزْنُوا ، وَلا تَقْتُلُوا أَوْلادَكُمْ ، وَلا يَعْضَهَ بَعْضُكُمْ بَعْضًا ، وَأَنْ لا تَعْصُونِي فِي مَعْرُوفٍ أَمَرْتُكُمْ بِهِ فَمَنْ أَصَابَ مِنْكُمْ مِنْهُنَّ وَاحِدَةً فعُجِّلَتْ عُقُوبَتُهُ فَهُوَ كَفَّارَتُهُ وَمَنْ أُخِّرَتْ عُقُوبَتُهُ ، فَأَمْرُهُ إِلَى اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ إِنْ شَاءَ عَذَّبَهُ وَإِنْ شَاءَ غَفَرَ لَهُ " . حَدَّثَنَا الطَّحَاوِيُّ قَالَ : سَمِعْتُ الْمُزَنِيَّ يَقُولُ : سَمِعْتُ الشَّافِعِيَّ رَحِمَهُ اللَّهُ يَقُولُ : مَنْ كَذَبَ عَلَى أَخِيهِ فَقَدْ عَضَهَهُ .سید نا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ سے روایت ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہم سے چھ باتوں کا عہد لیا جیسا کہ عورتوں سے بھی لیا: ”اللہ تعالیٰ کے ساتھ ذرہ برابر بھی شرک نہیں کرنا، چوری نہیں کرنی، زنا نہیں کرنا، اپنی اولاد کو قتل نہیں کرنا، ایک دوسرے پر تہمت نہ لگائیں گے، جس بھلائی کا میں حکم دوں میری نافرمانی نہیں کرنی“ تو جو مذکورہ جرائم میں سے کسی کا ارتکاب کر لے اسے دنیا میں سزا مل گئی تو یہ اس کے جرم کا کفارہ ہو جائے گا اور جس کی سزا مؤخر ہوئی اس کا معاملہ اللہ تعالیٰ کے سپرد ہے چاہے تو عذاب کرے چاہے تو معاف کر دے۔ امام شافعی رحمہ اللہ فرماتے ہیں جس نے آدمی پر ایسی بات کہی جو اس میں نہیں تھی تو اس نے اس پر تہمت باندھی (ایک نسخے میں ہے جس نے اپنے بھائی پر جھوٹ باندھا اس نے اسے دانتوں سے کانا / غیبت / تہمت سب معانی اس میں آتے ہیں)۔
➋ اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ کیے گئے عہد و پیمان کو پورا کرنا لازم ہے اور یہ کام باعثِ اجر و ثواب ہے۔
➌ کسی گناہ کی دنیا میں تعزیر یا حد کا نفاذ اس کے لیے کفارہ ہے۔
➍ معاشرے میں امن و سکون اور جرائم کے خاتمہ کے لیے حدود و تعزیرات کا نفاذ انتہائی لازم ہے۔
➎ موجودہ دور میں تصوف کے مختلف سلسلوں میں رائج بیعت کے طریقوں کا خیر القرون میں موجود بیعت کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے، اور یہ بیعتیں محض اپنی اپنی گدی کی رونق کے لیے ہیں۔