حدیث نمبر: 607
أَنْبَأَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ السَّاعِدِيِّ ، أَنَّ رَجُلا اطَّلَعَ مِنْ حُجْرَةٍ مِنْ حُجَرِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، وَفِي يَدِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِدْرًى وَهُوَ يَحُكُّ بِهِ رَأْسَهُ ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " لَوْ أَعْلَمُ أَنَّكَ تَنْظُرُ لَطَعَنْتُ بِهِ فِي عَيْنِكَ إِنَّمَا جُعِلَ الاسْتِئْذَانُ مِنْ أَجْلِ الْبَصَرِ " .
نوید مجید طیب

سیدنا سہل بن سعد ساعدی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ایک آدمی نے حجرہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم میں سوراخ سے جھانکا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھ میں کنگھی تھی جس سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سر کھجا رہے تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر مجھے معلوم ہوتا تم جھانک رہے ہو تو میں تمہاری آنکھ پھوڑ دیتا اجازت طلب کرنا اسی وجہ سے رکھا گیا ہے کہ نظر (کسی کے پردے پر) نہ پڑے۔“

حوالہ حدیث السنن المأثورة / باب ما يحل من هتك حرمة مسلم / حدیث: 607
تخریج حدیث صحیح بخارى، الاستئذان، باب الاستئذان من أجل البصر، رقم: 624، صحيح مسلم، الآداب، باب تحريم النظر في بیت غیرہ، رقم: 2156۔