السنن المأثورة
باب ما جاء في فدية الأذى— ایذا اور رکنے پر فدیہ کا بیان
باب ما جاء في فدية الأذى باب: ایذا اور رکنے پر فدیہ کا بیان
حدیث نمبر: 481
أَنْبَأَنَا مَالِكُ بْنُ أَنَسٍ ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، " أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَحَرَ بَعْضَ هَدْيِهِ بِيَدِهِ وَنَحَرَ بَعْضَهُ غَيْرُهُ " .نوید مجید طیب
سیدنا جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے رسول اللہ ﷺ نے اپنے کچھ قربانی کے جانور اپنے ہاتھ سے نحر کیے اور کچھ کسی اور نے نحر کیے۔
وضاحت:
➊ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سو (100) جانور قربان کیے تھے جن میں سے 63 اپنے ہاتھ سے جتنے سال آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی عمر ہوئی اور بقیہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے فرمایا کہ ذبح کریں۔
➋ قربانی اپنے ہاتھ سے کرنا سنت ہے۔
➌ کسی دوسرے سے بھی قربانی کا جانور ذبح کروایا جا سکتا ہے۔
➍ اپنے جانور کے علاوہ آدمی دوسروں کے جانور کو بھی ذبح کر سکتا ہے۔
➋ قربانی اپنے ہاتھ سے کرنا سنت ہے۔
➌ کسی دوسرے سے بھی قربانی کا جانور ذبح کروایا جا سکتا ہے۔
➍ اپنے جانور کے علاوہ آدمی دوسروں کے جانور کو بھی ذبح کر سکتا ہے۔