السنن المأثورة
باب ما جاء في تقدم الشهر— چاند سے آگے بڑھنے کا بیان
باب ما جاء في تقدم الشهر باب: چاند سے آگے بڑھنے کا بیان
حدیث نمبر: 334
أَنْبَأَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، سَمِعَ مُحَمَّدَ بْنَ حُنَيْنٍ ، يَقُولُ سَمِعَ ابْنَ عَبَّاسٍ ، يَقُولُ : نَتَعَجَّبُ مِمَّنْ يَتَقَدَّمُ الشَّهْرَ ، فَقَدْ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " إِذَا رَأَيْتُمُوهُ فَصُومُوا وَإِذَا رَأَيْتُمُوهُ فَأَفْطِرُوا فَإِنَّ غُمَّ عَلَيْكُمْ فَأَكْمِلُوا الْعِدَّةَ ثَلاثِينَ " .نوید مجید طیب
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ مجھے اس شخص پر تعجب ہے جو ماہ رمضان شروع ہونے سے پہلے روزہ رکھتا ہے حالانکہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ”جب چاند دیکھو تو روزہ رکھو اور جب (عید کا چاند دیکھو) افطار کر دو اگر مطلع ابر آلود ہو جائے تو تیس کی تعداد پوری کرو۔“