حدیث نمبر: 31
وَأَنْبَأَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " إِذَا نَعَسَ أَحَدُكُمْ وَهُوَ يُصَلِّي فَلْيَنْفَتِلْ , فَإِنَّهُ لا يَدْرِي لَعَلَّهُ يَسْتَغْفِرُ فَيَسُبَّ نَفْسَهُ " .
نوید مجید طیب

ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب نماز کی حالت میں تم میں سے کوئی اونگھنے لگے تو وہ پلٹ جائے کیونکہ وہ نہیں جانتا کہ مغفرت کی بجائے بدعا کرنے لگے۔“

وضاحت:
➊ نماز میں انسان رب کے سامنے کھڑا ہوتا ہے اسے خشوع و خضوع عاجزی و انکساری اور حضور قلب سے کھڑا ہونا چاہیے۔
➋ دین اسلام میں دیگر مذاہب کی طرح اپنی جان پر بے انتہا تشدد نہیں جیسے بدھ مت یا صوفی نفس کو کمزور کرنا نیکی سمجھتے ہیں ہر طرح کی اذیت اپنی جان کو دے کر اللہ کا قرب تلاش کرتے ہیں جبکہ دین اسلام فطری دین ہے اس دین میں قوی مومن ضعیف مومن سے بہتر ہے۔ [صحیح مسلم: 2664]
➌ عبادات میں بھی اعتدال ہے، قیام الیل میں اگر نیند کا غلبہ ہے تو جس قدر ممکن ہو نماز پڑھ کر آرام کرنا چاہیے خود کو اذیت میں مبتلا کرنا شرعاً درست نہیں۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ایک عورت کا تذکرہ کیا جو رات بھر قیام کرتی اور سوتی نہیں تھی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: «عليكم من العمل ما تطيقون» تم پر حسب استطاعت عمل کرنا لازم ہے۔ [صحیح مسلم: 785]
➍ فرضی نماز میں بھی اگر نیند کا غلبہ ہے تو ہلکی سی نماز مکمل کر کے سو جانا چاہیے، ارشاد باری تعالیٰ ہے: ﴿لَا تَقْرَبُوا الصَّلَاةَ وَأَنتُمْ سُكَارَىٰ﴾ [النساء: 43]
"نماز کے قریب نہ جاؤ اس حال میں کہ تم نشے میں ہو۔"
جب عقل کام نہ کر رہی ہو تو نفلی، فرضی کوئی بھی نماز نہیں پڑھنی چاہیے کہیں ایسا نہ ہو کہ نمازی مغفرت کی بجائے اپنے آپ کو گالی دے بیٹھے جب غلبہ ختم ہو جائے تو فوراً نماز پڑھ لی جائے۔ عربی زبان میں اگر زیر، زبر، تجوید کا خیال نہ رکھا جائے تو معنی تبدیل ہو جاتا ہے اور غلبہ نیند کی وجہ سے یہ سب تبدیلیاں متوقع ہیں۔
➎ مزید فوائد کے لیے دیکھئے حدیث نمبر 32۔
حوالہ حدیث السنن المأثورة / ما جاء في الجمع بين الصلاتين في المطر / حدیث: 31
تخریج حدیث مسند احمد (42/462، رقم: 25699) وقال الارنوؤط: اسناده على شرط الشيخين وصححه ابن خزيمة، رقم: 907