عَنْ عَبْدِ الْمَجِيدِ بْنِ أَبِي رَوَّادٍ ، وَمُسْلِمِ بْنِ خَالِدٍ ، قَالا : أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ ، أَخْبَرَنِي مُوسَى بْنُ عُقْبَةَ , عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ فَضْلِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الأَعْرَجِ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي رَافِعٍ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا ابْتَدَأَ الصَّلاةَ الْمَكْتُوبَةَ قَالَ : " وَجَّهْتُ وَجْهِيَ لِلَّذِي فَطَرَ السَّمَوَاتِ وَالأَرْضَ حَنِيفًا وَمَا أَنَا مِنَ الْمُشْرِكِينَ , إِنَّ صَلاتِي وَنُسُكِي وَمَحْيَايَ وَمَمَاتِي لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ لا شَرِيكَ لَهُ , وَبِذَلِكَ أُمِرْتُ وَأَنَا أَوَّلُ الْمُسْلِمِينَ , اللَّهُمَّ أَنْتَ الْمَلِكُ لا إِلَهَ إِلا أَنْتَ سُبْحَانَكَ وَبِحَمْدِكَ أَنْتَ رَبِّي وَأَنَا عَبْدُكَ ظَلَمْتُ نَفْسِي وَاعْتَرَفْتُ بِذَنْبِي , فَاغْفِرْ لِي ذُنُوبِي جَمِيعًا لا يَغْفِرُ الذُّنُوبَ إِلا أَنْتَ , وَاهْدِنِي لأَحْسَنِ الأَخْلاقِ وَلا يَهْدِي لأَحْسَنِهَا إِلا أَنْتَ , وَاصْرِفْ عَنِّي سَيِّئَهَا وَلا يَصْرِفُ عَنِّي سَيِّئَهَا إِلا أَنْتَ , لَبَّيْكَ وَسَعْدَيْكَ وَالْخَيْرُ بِيَدَيْكَ , وَالْمَهْدِيُّ مَنْ هَدَيْتَ , أَنَا بِكَ تَبَارَكْتَ وَتَعَالَيْتَ , أَسْتَغْفِرُكَ وَأَتُوبُ إِلَيْكَ " .سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب فرضی نماز شروع کرتے تو یہ دعا پڑھتے ”میں نے اپنا چہرہ اس ذات کی جانب متوجہ کیا جس نے آسمان اور زمین پیدا فرمائے، اس حالت میں کہ میں دین حنیف کا تابعدار ہوں اور میں مشرکین سے نہیں بے شک میری نماز میری قربانی میری حیاتی میری موت اللہ رب العالمین کے لیے جس کا کوئی شریک نہیں اسی کا مجھے حکم ہے اور میں مسلمان ہوں۔ اے اللہ تو بادشاہ ہے تیرے سوا کوئی برحق معبود نہیں تو پاک ہے اور تیرے ہی لیے ہر قسم کی تعریف ہے۔ تو میرا رب ہے میں تیرا بندہ ہوں میں نے اپنے اوپر ظلم کیا میں گناہوں کا معترف ہوں لہذا میرے سارے گناہ معاف فرما تیرے سوا کوئی گناہ معاف کرنے والا نہیں اچھی عادات و اخلاق کی طرف میری رہنمائی کر دے تیرے سوا اچھے اخلاق کی طرف رہنمائی کرنے والا کوئی نہیں بُرے اخلاق و عادات سے دور کر دے تیرے سوا کوئی انہیں دور کرنے والا نہیں میں حاضر ہوں میں تیرا فرماں بردار ہوں، ساری خیر تیرے ہاتھ میں ہے ہدایت یافتہ وہ ہے جسے تو نے ہدایت دی میں تیری مدد سے اور تیرے ہی سپرد ہوں تو بابرکت بلند ہے میں بخشش کا طالب ہوں اور تیری طرف ہی توجہ کرتا ہوں۔“