السنن المأثورة
باب في البيوع— خرید و فروخت کے مسائل کا بیان
باب في البيوع باب: خرید و فروخت کے مسائل کا بیان
حدیث نمبر: 272
عَنْ سُفْيَانَ بْنِ عُيَيْنَةَ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا ، قَالَتْ : سَابَقْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَسَبَقْتُهُ فَلَمَّا حَمَلْتُ اللَّحْمَ سَابَقْتُهُ فَسَبَقَنِي ، فَقَالَ : " هَذِهِ بِتِلْكَ " .نوید مجید طیب
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا دوڑ میں مقابلہ کیا تو میں جیت گئی پھر جب میرا جسم بھاری ہو گیا پھر دوڑ کا مقابلہ کیا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جیت گئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ اس پہلی دوڑ کا بدلہ ہے۔“
وضاحت:
➊ گھریلو زندگی خوشگوار گزارنے کا ایک انداز معلوم ہوا۔
➋ خاوند بیوی سے دل لگی کرتے ہوئے دوڑ لگا سکتا ہے۔ عورت باپردہ حالت میں دوڑ سکتی ہے بشرطیکہ پبلک نمائش نہ ہو اور غیر محرم نہ دیکھے جیسا کہ عصر حاضر میں ہر کام ویڈیو اور ٹک ٹاک کی خاطر انجام دیے جاتے ہیں۔
➌ شرعاً جائز امور میں مسابقت و مقابلہ بازی درست ہے۔
➍ خاوند و بیوی کا رشتہ پیار و محبت اور احساس کا ہے، دونوں شرعی حدود میں رہتے ہوئے فرحت طبع کے لیے کبھی کبھار خاص پروگرام منعقد کر سکتے ہیں۔