السنن المأثورة
باب في البيوع— خرید و فروخت کے مسائل کا بیان
باب في البيوع باب: خرید و فروخت کے مسائل کا بیان
حدیث نمبر: 212
عَنْ مَالِكِ بْنِ أَنَسٍ ، عَنْ مُوسَى بْنِ أَبِي تَمِيمٍ , عَنْ سَعِيدِ بْنِ يَسَارٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " الدِّينَارُ بِالدِّينَارِ وَالدِّرْهَمُ بِالدِّرْهَمِ لا فَضْلَ بَيْنَهُمَا " .نوید مجید طیب
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ”ایک دینار ایک دینار کے ہی برابر ہے اور ایک درہم ایک درہم ہی کے برابر ہے ان میں کوئی اور فضیلت نہیں۔“
وضاحت:
➊ عہد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں مختلف درہم و دینار رائج تھے لیکن ہر درہم دوسرے درہم کے برابر ہی سمجھا جاتا تھا۔ لہذا ایک ہی جنس کی کرنسی کا باہمی تبادلہ برابری کی بنیاد پر تو درست ہے لیکن کمی و بیشی سے جائز نہیں ہے۔