حدیث نمبر: 203
عَنْ سُفْيَانَ بْنِ عُيَيْنَةَ ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أُمَيَّةَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يَزِيدَ ، عَنْ أَبِي عَيَّاشٍ الزُّرَقِيِّ ، عَنْ سَعْدٍ ، أَنَّهُ سُئِلَ عَنْ رَجُلَيْنِ ، تَبَايَعَا بِسُلْتٍ وَشَعِيرٍ ، فَقَالَ سَعْدٌ : تَبَايَعَ رَجُلانِ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِتَمْرٍ وَرُطَبٍ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " أَيَنْقُصُ الرُّطَبُ إِذَا يَبِسَ ؟ " فَقَالُوا : نَعَمْ ، فَنَهَى عَنْهُ .
نوید مجید طیب

سیدنا سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے اُن سے سوال ہوا کہ دو آدمیوں نے سلت اور جو کا آپس میں تبادلہ کیا ہے تو سیدنا سعد رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ نبی اکرم ﷺ کے زمانے میں دو آدمیوں نے خشک اور تازہ کھجور کا آپس میں تبادلہ کیا تھا جس پر رسول اللہ ﷺ نے دریافت کیا تھا کہ ”کیا رطب کھجور خشک ہو کر وزن کم کر دیتی ہے؟“ صحابہ نے عرض کی: ”ہاں“ تو پھر انہیں ایسی بیع سے منع کر دیا۔

وضاحت:
➊ سلت ایک دانے کا نام ہے جو گندم کے دانے سے چھوٹا اور جو سے بڑا ہوتا ہے لیکن اس پر جو کے دانے کی طرح چھلکا نہیں ہوتا تاثیر کے اعتبار سے جو کی طرح ٹھنڈا ہوتا ہے۔
➋ ایک ہی جنس کی دو چیزیں وزن کی کمی بیشی کے ساتھ فروخت کرنا ممنوع ہیں۔ [مزید دیکھئے شرح حدیث نمبر 203، 209، 210]
حوالہ حدیث السنن المأثورة / باب في البيوع / حدیث: 203
تخریج حدیث سنن نسائی، البيوع، باب اشتراء التمر بالرطب، رقم : 4546 وقال الالبانی: صحيح ۔