حدیث نمبر: 167
وَحَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ أَبِي عُبَيْدٍ ، مَوْلَى ابْنِ أَزْهَرَ سَمِعَهُ يَقُولُ : شَهِدْتُ الْعِيدَ مَعَ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ فَبَدَأَ بِالصَّلاةِ قَبْلَ الْخُطْبَةِ وَقَالَ : إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " نَهَى عَنْ صِيَامِ هَذَيْنِ الْيَوْمَيْنِ يَوْمِ الْفِطْرِ وَيَوْمِ الأَضْحَى فَأَمَّا يَوْمُ الْفِطْرِ ، فَيَوْمُ فِطْرِكُمْ مِنْ صِيَامِكُمْ وَأَمَّا يَوْمُ الأَضْحَى فَكُلُوا فِيهِ مِنْ لَحْمِ نُسُكِكُمْ " .نوید مجید طیب
ابوعبید مولی ابن ازہر رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ وہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے ساتھ نماز عید میں شریک ہوئے تو انہوں نے پہلے نماز پڑھائی پھر خطبہ دیا اور فرمایا : ”بے شک رسول اللہ ﷺ نے ان دو ایام عید الفطر اور عید الاضحیٰ میں روزہ رکھنے سے منع کیا ہے۔ یوم فطر روزوں سے افطاری کا دن ہے اور یوم الاضحیٰ میں اپنی قربانی کا گوشت کھاؤ۔“