السنن المأثورة
باب ما جاء في فضل التبكير إلى الجمعة— نماز جمعہ کے لیے جلدی آنے کی فضیلت کا بیان
باب ما جاء في فضل التبكير إلى الجمعة باب: نماز جمعہ کے لیے جلدی آنے کی فضیلت کا بیان
حدیث نمبر: 155
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، عَنِ ابْنِ أَبِي ذِئْبٍ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ أَبِي عَبْدِ اللَّهِ الأَغَرِّ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " إِذَا كَانَ يَوْمُ الْجُمُعَةُ جَلَسَتِ الْمَلائِكَةُ عَلَى أَبْوَابِ الْمَسْجِدِ يَكْتُبُونَ النَّاسَ الأَوَّلَ فَالأَوَّلَ فَكَالَّذِي يُهْدِي بَدَنَةً ، ثُمَّ كَالَّذِي يُهْدِي بَقَرَةً ، ثُمَّ كَالَّذِي يُهْدِي كَبْشًا ، ثُمَّ كَالَّذِي يُهْدِي دَجَاجَةً ، ثُمَّ كَالَّذِي يُهْدِي بَيْضَةً ، فَإِذَا خَرَجَ الإِمَامُ طَوَوَا الصُّحُفَ وَجَلَسُوا يَسْتَمِعُونَ الذِّكْرَ " .نوید مجید طیب
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ بروز جمعہ فرشتے مساجد کے دروازے پر بیٹھ جاتے ہیں لوگوں کی حاضری لگاتے ہیں پہلے آنے والا گویا کہ اونٹ کی قربانی دیتا ہے اس کے بعد والا گائے کی اس کے بعد والا دنبہ کی اس کے بعد والا مرغی کی اس کے بعد والا انڈے کی پھر جب امام خطبہ کے لیے نکل آتا ہے فرشتے صحیفے لپیٹ کر ذکر (کتاب و سنت) سننے بیٹھ جاتے ہیں۔