السنن المأثورة
باب ما جاء في فضل التبكير إلى الجمعة— نماز جمعہ کے لیے جلدی آنے کی فضیلت کا بیان
باب ما جاء في فضل التبكير إلى الجمعة باب: نماز جمعہ کے لیے جلدی آنے کی فضیلت کا بیان
حدیث نمبر: 154
أَنْبَأَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ سَعِيدٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " إِذَا كَانَ يَوْمُ الْجُمُعَةِ جَلَسَ عَلَى كُلِّ بَابٍ مَلائِكَةٌ يَكْتُبُونَ النَّاسَ الأَوَّلَ فَالأَوَّلَ فَإِذَا جَلَسَ الإِمَامُ طَوَوَا الصُّحُفَ وَاسْتَمَعُوا الْخُطْبَةَ فَالْمُهَجِّرُ إِلَى الصَّلاةِ كَالْمُهْدِي بَدَنَةً ثُمَّ الَّذِي يَلِيهِ كَالْمُهْدِي بَقَرَةً وَالَّذِي يَلِيهِ كَالْمُهْدِي كَبْشًا وَالَّذِي يَلِيهِ كَالْمُهْدِي " . حَتَّى ذَكَرَ الدَّجَاجَةَ وَالْبَيْضَةَ .نوید مجید طیب
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: ”جمعہ والے دن (ہر مسجد) کے ہر دروازے پر فرشتے رجسٹر لے کر بیٹھ جاتے ہیں پہلے آنے والوں کے نام درج کرتے ہیں اور جب امام صاحب خطبہ شروع کرتے ہیں تو وہ رجسٹر لپیٹ دیتے ہیں اور خطبہ سنتے ہیں، تو نماز کے لیے جلدی آنے والے کے لیے اونٹ کی قربانی کا ثواب ہے اس کے بعد آنے والے کے لیے گائے کی قربانی کا، اس کے بعد دنبے کی قربانی کا پھر اس کے بعد پھر اس کے بعد حتی کہ رسول اللہ ﷺ نے مرغی اور انڈے کا بھی تذکرہ فرمایا۔“