کتب حدیث ›
السنن الكبرى للبيهقي › ابواب
› باب: قرآن نازل ہونے سے پہلے اللہ تعالیٰ کی نازل کردہ کتابوں کا ذکر۔
حدیث نمبر: 18649
قَالَ اللهُ تَعَالَى: {أَمْ لَمْ يُنَبَّأْ بِمَا فِي صُحُفِ مُوسَى وَإِبْرَاهِيمَ الَّذِي وَفَّى} [النجم: 37]. قَالَ الشَّافِعِيُّ رَحِمَهُ اللهُ: وَلَيْسَ يُعْرَفُ تِلَاوَةُ كِتَابِ إِبْرَاهِيمَ، وَذَكَرَ زَبُورَ دَاوُدَ وقَالَ: {وَإِنَّهُ لَفِي زُبُرِ الْأَوَّلِينَ} [الشعراء: 196].
حافظ ثناء اللہ
اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے: ﴿أَمْ لَمْ يُنَبَّأْ بِمَا فِي صُحُفِ مُوسَى وَإِبْرَاهِيمَ الَّذِي وَفَّى﴾ ”کیا اسے ان باتوں کی خبر نہیں دی گئی جو موسیٰ (علیہ السلام) کے صحیفوں میں ہیں، اور ابراہیم (علیہ السلام) کے (صحیفوں میں) جنہوں نے (اپنا عہد) پورا کیا؟“ [سورة النجم: 36-37]
امام شافعی رحمہ اللہ نے فرمایا: ”اور ابراہیم (علیہ السلام) کی کتاب کی تلاوت معروف نہیں ہے۔“ اور انہوں نے داؤد (علیہ السلام) کی زبور کا ذکر کیا اور فرمایا: ﴿وَإِنَّهُ لَفِي زُبُرِ الْأَوَّلِينَ﴾ ”اور بے شک یہ (قرآن) پہلے لوگوں کی کتابوں میں (بھی مذکور) ہے۔“ [سورة الشعراء: 196]
امام شافعی رحمہ اللہ نے فرمایا: ”اور ابراہیم (علیہ السلام) کی کتاب کی تلاوت معروف نہیں ہے۔“ اور انہوں نے داؤد (علیہ السلام) کی زبور کا ذکر کیا اور فرمایا: ﴿وَإِنَّهُ لَفِي زُبُرِ الْأَوَّلِينَ﴾ ”اور بے شک یہ (قرآن) پہلے لوگوں کی کتابوں میں (بھی مذکور) ہے۔“ [سورة الشعراء: 196]
حدیث نمبر: 18649
أَخْبَرَنَا أَبُو سَعِيدِ بْنُ أَبِي عَمْرٍو، وَأَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، قَالَا: ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ: ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيٍّ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ رَجَاءٍ، أنبأ عِمْرَانُ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَبِي الْمَلِيحِ، عَنْ وَاثِلَةَ بْنِ الْأَسْقَعِ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " نَزَلَتْ صُحُفُ إِبْرَاهِيمَ أَوَّلَ لَيْلَةٍ مِنْ رَمَضَانَ، وَأُنْزِلَتِ التَّوْرَاةُ لِسِتٍّ مَضَيْنَ مِنْ رَمَضَانَ، وَأُنْزِلَ الْإِنْجِيلُ لِثَلَاثَ عَشْرَةَ خَلَتْ مِنْ رَمَضَانَ، وَأُنْزِلَ الزَّبُورُ لِثَمَانَ عَشْرَةَ خَلَتْ مِنْ رَمَضَانَ، وَالْقُرْآنُ لِأَرْبَعٍ وَعِشْرِينَ خَلَتْ مِنْ رَمَضَانَ " وَفِيمَا رَوَى الرَّبِيعُ بْنُ صُبَيْحٍ عَنِ الْحَسَنِ الْبَصْرِيِّ قَالَ: أَنْزَلَ اللهُ مِائَةً وَأَرْبَعَةَ كُتُبٍ مِنَ السَّمَاءِ.
حافظ ثناء اللہ
سیدنا واثلہ بن اسقع رضی اللہ عنہ نبی ﷺ سے نقل فرماتے ہیں کہ: ”یکم رمضان کو ابراہیم کے صحیفے نازل ہوئے اور چھ رمضان کو توراۃ نازل کی گئی اور 13 رمضان کو انجیل نازل کی گئی اور 18 رمضان کو زبور کا نزول ہوا اور 26 رمضان کو قرآن نازل ہوا۔“
(ب) حسن بصری رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے 104 کتب آسمان سے نازل فرمائیں۔
(ب) حسن بصری رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے 104 کتب آسمان سے نازل فرمائیں۔