کتب حدیث › السنن الكبرى للبيهقي › ابواب › باب: بعض فقہاء سے غرہ (جنین کی دیت) کی مقدار مقرر کرنے کے متعلق وارد شدہ روایات کا بیان۔
❮
❯
أَخْبَرَنَا أَبُو سَعِيدِ بْنُ أَبِي عَمْرٍو، ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ الْأَصَمُّ، ثنا بَحْرُ بْنُ نَصْرٍ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ وَهْبٍ، حَدَّثَنِي مَالِكٌ، وَيَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ، عَنْ رَبِيعَةَ، أَنَّهُ بَلَغَهُ أَنَّ الْغُرَّةَ، تُقَوَّمُ خَمْسِينَ دِينَارًا، أَوْ سِتَّمِائَةِ دِرْهَمٍ، وَدِيَةُ الْمَرْأَةِ خَمْسُمِائَةِ دِينَارٍ، أَوْ سِتَّةُ آلَافِ دِرْهَمٍ، وَدِيَةُ جَنِينِهَا عُشْرُ دِيَتِهَا قَالَ مَالِكٌ: فَنَرَى أَنَّ جَنِينَ الْأَمَةِ عُشْرُ قِيمَةِ أُمِّهِ وَرُوِي عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، بِإِسْنَادٍ مُنْقَطِعٍ أَنَّهُ قَوَّمَ الْغُرَّةَ خَمْسِينَ دِينَارًا.
حافظ ثناء اللہ
ربیعہ رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ انہیں یہ بات پہنچی کہ جرمانہ کا اندازہ 50 دینار یا 600 درہم ہے اور عورت کی دیت 500 دینار یا 6000 درہم ہے اور جنین کی دیت اس کی دیت کا عشر ہے۔ امام مالک رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ہمارا خیال یہ ہے کہ لونڈی کے جنین (کی دیت) اس کی ماں کی قیمت کا عشر ہے۔
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے منقطع سند کے ساتھ یہ بھی مروی ہے کہ انہوں نے جرمانہ (غرہ) کا اندازہ 50 دینار لگایا۔
حوالہ حدیث السنن الكبرى للبيهقي / كتاب الديات / حدیث: 16427
درجۂ حدیث محدثین: صحيح
تخریج حدیث «صحيح»
أَنْبَأَنِيهِ أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، إِجَازَةً، أنبأ أَبُو الْوَلِيدِ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ، ثنا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ، أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ، رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، قَوَّمَ الْغُرَّةَ خَمْسِينَ دِينَارًا.
حافظ ثناء اللہ
سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے «غُرَّہ» کا اندازہ ۵۰ دینار لگایا ہے۔
حوالہ حدیث السنن الكبرى للبيهقي / كتاب الديات / حدیث: 16428
درجۂ حدیث محدثین: ضعيف
تخریج حدیث «ضعيف»