حدیث نمبر: 15961
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أنبأ أَبُو الْوَلِيدِ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ، ثنا أَبُو بَكْرٍ، ثنا حَاتِمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَلِيٍّ، رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، قَالَ: " إِذَا قَتَلَ الْعَبْدُ الْحُرَّ رُفِعَ إِلَى أَوْلِيَاءِ الْمَقْتُولِ، فَإِنْ شَاءُوا قَتَلُوا، وَإِنْ شَاءُوا اسْتَحْيَوْهُ " قَالَ الشَّيْخُ: إِنْ شَاءُوا اسْتِحْيَاءَهُ وَأَرَادُوا الدِّيَةَ بِيعَ فِي دِيَةِ الْمَقْتُولِ. وَاللهُ أَعْلَمُ.
حافظ ثناء اللہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ اگر کوئی غلام کسی آزاد کو قتل کر دے تو اسے مقتول کے اولیاء کے سپرد کر دیا جائے گا، چاہیں تو اسے قتل کر دیں، چاہیں زندہ رکھیں۔ شیخ فرماتے ہیں کہ اسے زندہ رکھنا چاہیے اور اسے بیچ کر مقتول کی دیت پوری کر لیں۔