کتب حدیث ›
السنن الكبرى للبيهقي › ابواب
› باب: مویشیوں کا دودھ دوہنے کے متعلق وارد شدہ روایات کا بیان۔
حدیث نمبر: 15820
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، وَأَبُو بَكْرٍ أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِي قَالَا: ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ مُكْرَمٍ، ثنا أَبُو النَّضْرِ، ثنا الْمُرَجَّى بْنُ رَجَا الْيَشْكُرِيُّ، ثنا سَلْمُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، قَالَ: سَمِعْتُ سَوَادَةَ بْنَ الرَّبِيعِ، قَالَ: أَتَيْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَسَأَلْتُهُ فَأَمَرَ لِي بِذَوْدٍ، وَقَالَ: " إِذَا رَجَعْتَ إِلَى بَيْتِكَ فَمُرْهُمْ فَلْيُحْسِنُوا غِذَاءَ رِبَاعِهِمْ، وَمُرْهُمْ فَلْيُقَلِّمُوا أَظْفَارَهُمْ، لَا يَعْبِطُوا بِهَا ضُرُوعَ مَوَاشِيهِمْ إِذَا حَلَبُوا ". وَرَوَاهُ مُحَمَّدُ بْنُ حُمْرَانَ، عَنْ سَلْمِ الْجَرْمِيِّ، وَزَادَ فِيهِ: وَقُلْ لَهُمْ: فَلْيَحْتَلِبُوا عَلَيْهَا سِخَالَهَا لَا تُدْرِكُهَا السَّنَةُ وَهِيَ عِجَافٌ ".
حافظ ثناء اللہ
سلم بن عبدالرحمن رحمہ اللہ فرماتے ہیں: میں نے سوادہ بن ربیع رضی اللہ عنہ سے سنا، وہ فرما رہے تھے کہ میں نبی ﷺ کے پاس آیا، میں نے آپ سے سوال کیا تو آپ نے میرے لیے زادِ راہ تیار کروایا اور فرمایا: ”جب تو اپنے بچوں میں پہنچے تو اپنے بیٹوں کو حکم دینا کہ اپنے دودھ والے جانوروں کو اچھی غذا دیں اور انہیں کہنا: اپنے ناخن کاٹ کر رکھیں اور دودھ نکالتے ہوئے اپنے ناخنوں سے تھنوں کو زخمی نہ کریں۔“
اور ایک روایت میں یہ الفاظ زائد ہیں: ”اپنے بیٹوں کو کہنا کہ جانور کے بچے کو دودھ ضرور پلانا اور سال کا ہونے تک اسے کم خوراک کی وجہ سے کمزور نہ ہونے دینا۔“
اور ایک روایت میں یہ الفاظ زائد ہیں: ”اپنے بیٹوں کو کہنا کہ جانور کے بچے کو دودھ ضرور پلانا اور سال کا ہونے تک اسے کم خوراک کی وجہ سے کمزور نہ ہونے دینا۔“
حدیث نمبر: 15821
أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ الْحَسَنُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُؤَمَّلِ، أنبأ أَبُو عُثْمَانَ عَمْرُو بْنُ عَبْدِ اللهِ الْبَصْرِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْوَهَّابِ، ثنا يَعْلَى بْنُ عُبَيْدٍ، ثنا الْأَعْمَشُ، عَنْ يَعْقُوبَ بْنِ بُحَيرٍ، عَنْ ضِرَارِ بْنِ الْأَزْوَرِ، قَالَ: أُهْدِيَتْ لِرَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِقْحَةٌ، فَأَمَرَنِي أَنْ أَحْلِبَهَا، فَحَلَبْتُهَا، فَجَهَدْتُ حَلْبَهَا، فَقَالَ: " دَعْ دَاعِي اللَّبَنِ ". وَكَذَلِكَ رَوَاهُ ابْنُ الْمُبَارَكِ، وَعَبْدُ اللهِ بْنُ دَاوُدَ، عَنِ الْأَعْمَشِ. وَخَالَفَهُمْ أَبُو مُعَاوِيَةَ فَرَوَاهُ عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ سِنَانٍ، عَنْ يَعْقُوبَ، عَنْ ضِرَارٍ، وَقَالَ: مُحَمَّدُ بْنُ ⦗٢٦⦘ الْمُثَنَّى: عَنْ أَبِي مُعَاوِيَةَ نَحْوَ رِوَايَةِ الْجَمَاعَةِ.
حافظ ثناء اللہ
سیدنا ضرار بن ازور رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے نبی کریم ﷺ کو ایک دودھ والی اونٹنی ہدیہ میں دی تو آپ ﷺ نے مجھے حکم دیا کہ میں اس کا دودھ نکالوں۔ میں نے اس کا دودھ نکالا یہاں تک کہ میں نے تھن خالی کر دیے تو آپ ﷺ نے مجھے روک دیا اور فرمایا: ”اس کے بچے کے لیے بھی کچھ چھوڑ دو۔“